وزیراعظم نے کراچی کے عوام کو اعلانات پر ٹرخادیا:لیاقت بلوچ
لاہور ( خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے منصورہ میں برادر تنظیمات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان تاخیر سے کراچی دورہ پر گئے۔ کراچی کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان ، طویل مدت سے وفاق اور صوبہ کراچی کو پیکیج کے اعلانات پر ٹرخا رہاہے۔ یہ بھی آڈٹ ہو ، جے آئی ٹی بنے کہ ماضی کے اعلانات ، پیکجز کا کیا بنا۔طوفانی بارشوں نے حکومت اور ریاستی اداروں کو دیوار سے لگادیاہے۔ پوری قوم کراچی کے عوام کے ساتھ ہے۔ 1973 ء کا دستور متفقہ قومی دستاویز ہے اسے بازیچہ ٔ اطفال نہ بنایا جائے۔