نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان پر آن لائن تقریب آج ہوگی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)یوم دفاع کے حوالے سے نظریہ پاکستان ٹرسٹ اور تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے زیر اہتمام آن لائن تقریب آج دن 11بجے سابق چیف جسٹس میاں محبوب احمد کی زیر صدارت ہوگی۔تقریب میں کرنل (ر)محمد سلم ملک‘ سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر)عبدالقیوم ‘ بریگیڈیئر (ر) حامد سعید اختر‘ ایئروائس مارشل (ر)محمد فاروق عمر‘ کرنل (ر)سردارعبدالرئوف مگسی‘ کرنل (ر)محمد شہباز ‘بیگم مہناز رفیع‘ میاں فاروق الطاف شرکت کرینگے۔ تقریب کی کارروائی فیس بک پیچ اور یوٹیوب چینل پر نشر کی جائیگی۔