1965ء کی جنگ میں ہم نے دشمن پر برتری ثابت کردی، میاں مجید
کراچی(اسٹاف رپورٹر)رابطہ فورم انٹرنیشنل کے زیراہتمام یومِ دفاع کے موقع پر فتح مبین کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں تینوں مسلح افواج کے سابق افسران نے جنگ کا آنکھوں دیکھا احوال بیان کیا۔ اس موقع پر زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے جبکہ 1965ء کی جنگ کے دوران پُرجوش کردینے والے جنگی ترانوں اور ملی نغمے معروف گلوکارہ میڈم فرزانہ نے پیش کئے اور شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مہ رخ ریاض نے ’’اے راہِ حق کے شہیدو!‘‘ کاکلام پیش کیا۔ سیمینار میں نظامت کے فرائض رابطہ فورم انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر ظفر امام ایڈووکیٹ نے ادا کئے۔ رہنما نظریہ پاکستان میاں عبدالمجیدنے اپنے خطاب میں کہا کہ 1965ء کی جنگ میں ہم نے دشمن پر برتری ثابت کردی۔