شیعہ علماء کونسل آج کراچی پریس کلب پر مظاہرہ کریگی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا اس موقع پر علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا تھا اسلام دشمن قوتیں قر آن پاک کی توہین اور پیغمبر رسول کے خاکے شائع کر کے دنیا کو عالمی جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتی ہیں پاکستان فرانسس حکومت پر گستاخ آمیز اشاعت کو روکنے کے لئے دباوبڑھائے دین اسلام کے مقدسات کی توہین دنیا کے دو ارب مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے کے مترادف ہے۔