گورنرسندھ نے درگاہ سخی ماہ ولیؒ کی سرچ لائٹس کی منظوری دے دی
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان نظام مصطفی سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی درخواست پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے درگاہ سخی ماہ ولی ٹنڈو فضل کے روڈ اور سرچ لائیٹوں کی منظوری دے دی۔پاکستان نظام مصطفی سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین امام الدین شیخ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے احکامات پر 30 سرچ لائیٹیں منظورتو ہوگئی ہیں لیکن ابھی تک ان کی تنصیب نہیں ہوئی۔