ٹھاروشاہ میں پلاٹ کے تنازعے پرجھگڑا،کلہاڑیاں چل گئیں
ٹھاروشاہ( نمائندہ نوائے وقت )نیؤ تک محلے میں پلاٹ کی پیمائش پر سومرو اور جانوری برادری کے فریقین میں جھگڑا ہوا جس میں لاٹھیاں، کلہاڑیاں اور اینٹیں لگنے سے جانوری برادری کے استاد سکندر علی جانوری، منصور جانوری، اذان علی جانوری اور سومرو برادری کے ممتاز علی سومرو، فیاض سومرو، ایاز سومرو اور پرویز سومرو شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں رورل ہیلتھ سینٹر ٹھاروشاہ پہنچایا گیا جب کہ سومرو اور جانوری برادری کے سیکڑوں افراد تھانے پر پہنچ گئے جہاں پر فیاض سومرو اور استاد سکندر علی جانوری کی فریاد پر این سی داخل کر ادی ہے۔