اندرون سندھ کی مختصرخبریں
نواب شاہ سے بیورورپورٹ عاطف ابڑوکے مطابق یوم دفاع کے موقع پر بلاول اسپورٹس اسٹیڈیم میں ایک دوستانہ کرکٹ میچ کراچی اور نواب شاہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ کا انعقاد شہر کی نوجوان اسپورٹس مین شخصیت ضیا الرحمان قریشی اور زین العابدین قریشی نے کیا، مہمان خصوصی برگیڈئیر انڈس رینجرز محمد رمضان نیازی نے کامیاب انڈر 19 ٹیم کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جبکہ صحابہ کرام رضہ کی شان میں گستاخی کرنے والے افراد کے خلاف سنی ایکشن کمیٹی۔ تحریک لبیک پاکستان۔ جماعت اہلسنت اور سنی تحریک کی جانب سے جمعہ کی نماز کے بعد جامعہ کبیر مسجد ودیگر مساجد سے تحفظ شان صحابہ رضہ ریلیاں نکالی گئیں ریلیاں شہرکے مختلف مقامات سے ہوتی ہوئیں پریس کلب پہنچی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سنی ایکشن کمیٹی کے حنیف کھوسہ۔مولانہ انیس جماعت اہلسنت کے صوفی محمد سلیم،محمد اسلم نوری،تعمیر حسین، ابراہیم مولوی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا،میرپورخاص سے بیورورپورٹ کے مطابق اسکیم نمبر دو میں دوایکڑ پر محیط بنیادی مرکز صحت کی عمارت چند سال قبل تعمیر کی گئی تھی جس میں اسپتال کے علاوہ رہائشی کواٹر،فلیٹ اور ڈاکٹر کا بنگلہ بھی تعمیر کیا گیا تھا ناقص تعمیراتی کام ہونے کی وجہ سے اسپتال اور رہائشی عمارات مخدوش ہو چکی ہے، شہریوں نے پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سے اپیل کی ہے کہ مزکورہ دو ایکڑ زمین پر این آئی سی وی ڈی کی تعمیر کی جائے،جھڈوسے نامہ نگارعدنان قائمخانی کے مطابق لاڑکانہ کے سینئر صحافی اکبر قائم خانی کے بیٹے انجینئر شہروز خان کے ہاں بیٹے کی پیدائش پر ٹھاکر نظیر قائم خانی، حنیف ناصر قائم خانی، فیض الحق صابر، الیاس احسن قائم خانی، سینئر صحافی اسلم قائم خانی، سابق صوبائی وزیر شبیر قائم خانی، حاجی نثار قائم خانی، عدنان تاج قائم خانی نے مبارک باد پیش کی ہے،لاڑکانہ سے بیورو رپورٹ کے مطابق ن لیگ رہنما اور سندھ بار کونسل کے ممبر سینئر وکیل سرفراز جتوئی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ رٹائرڈ ڈی ایس پی کے بیٹے اور اس کے ساتھیوں نے مجھ پر قاتلا حملہ کیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا جائے،بھٹ شاہ سے نامہ نگار کے مطابق حیسکو بھٹ شاہ کے ملازم شبیر احمد راجپوت ڈیوٹی کے دوران انتقال کرگئے ،خیرپورسے بیورورپورٹرکے مطابق چند روز قبل بی سیکشن تھانے کی حدود بنارس کالونی کے رہائشی شاہ عبد اللطیف یونیورسٹی کے ملازم علی اکبر عرف ہانی نے خیرپور پولیس کیخلاف من پسندخبر چلوانے کے لئے زور دیا،خبر نہ چلانے پر شاہ عبدا للطیف یونیورسٹی کے ملازم نے صحافیوں کیخلاف سوشل میڈیا پر نفر ت اور اشتعال انگیز پوسٹ شیئر کردی، صحافیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کیخلاف من گھڑت اور تذلیل آمیز پوسٹیں سوشل میڈیا پر رکھنے والے عناصروں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔