نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم نے کرنٹ لگنے کے 35میں سے 19واقعات میں اور بجلی کی طویل بندش پر کراچی الیکٹرک کو ذمہ دارقرار دیا ہے۔ کراچی میں حالیہ بارشوں کے باعث کرنٹ لگنے سے اموات اور طویل لوڈ شیڈنگ پر نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ اتھارٹی کو جمع کرادی اور نیپرا نے کراچی الیکٹرک کمپنی کے بارے میں تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں کرنٹ لگنے سے ہونے والی 35اموات میں سے 19افراد کی موت کا ذمہ دار کے الیکٹرک کو قرار دیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کے طویل بریک ڈان کی ذمہ داربھی کے الیکٹرک ہی ہے۔نیپرا حکام کے مطابق قیمتی جانی نقصان پر کے الیکٹرک کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے اور کے الیکٹرک کیخلاف قانونی کارروائی بھی ہوگی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024