پاکستان ائیر فورس نے یوم دفاع روایتی جوشِ و جذبہ سے منا ئی۔ اسی سلسلے میں مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی کی تقریب میں پاکستان ائیر فورس اکیڈمی کے ایوی ایشن کیڈٹس پر مشتمل چاق و چوبند دستے نے مزارِقائد پر گارڈ ڈیوٹی کا چارج سنبھال لیا۔ائیر وائس مارشل حامد رشید رندھاوا، ائیر آفیسر کمانڈنگ اکیڈمی اصغر خان نے بابائے قوم کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
اسی سلسلے میں ایک اور اہم تقریب کا انعقاد پی اے ایف بیس مسرور پر کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ تقریب کے مہمان ِ خصوصی تھے اور ائیر وائس مارشل عباس گھمن ائیر افیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مہمان خصوصی نے فیتہ کاٹ کر تقریب کا افتتاح کیا۔ پاک فضائیہ کے مختلف طیاروں سمیت دیگر آلات اور سازو سامان نمائش کے لئے رکھے گئے تھے۔ پی اے ایف کے F-16، JF-17، میراج، F7 PGاور AW-139 طیاروں نے فضائی مظاہرہ کیا اور کمالات دکھائے،جسے پنڈال میں موجود شائقین نے بہت سراہا۔
اس دن کا آغاز شہداء کے لئے خصوصی دعا، قرآن خوانی اور فضائیہ کو مزید مضبوط اور با صلاحیت بنانے کے عزم اور جذبے کے ساتھ کیا گیا۔
بعد میں وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز نے راشد منہاس شہید کے گھر بھی گئے۔ جہاں پر انہوں نے اُن کی والدہ سے ملاقات کی اور ان کو خراجِ تحسین پیش کیا۔