چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دیدی۔جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی آپریشنز سمیت دیگر حکام بھی شریک ہوئے، جس میں مختلف لوگوں کے خلاف مقدمات کی منظوری کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبلا نے رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کے خلاف بدعنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظور دی۔ نیب شرجیل میمن کے خلاف احتساب عدالت کراچی میں ریفرنس دائر کریگی۔چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی ایک ناسور ہے جو ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، بد عنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لیے کوشاں ہیں، نیب نے ٹیکس معاملات میں تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹیکس کے پرانے کیسز کو ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ کیا، 22 ماہ میں لوٹی گئی 71 ارب کی رقم واپس قومی خزانے میں جمع کرائی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38