جاپان میں ہونے والی 2020 ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں کی انتظامیہ اگلے ہفتے کنوونگ (کشتی رانی) کے ایک آزمائشی مقابلے میں مصنوعی برفباری کرے گی تاکہ دیکھا جا سکے کہ گرمی کی شدت کم کرنے میں یہ عمل کتنا موثر ثابت ہو سکتا ہے۔ جاپانی ذرائع ابلاغ کے مطابق آئندہ سال ہونے والے ٹوکیو گیمز کی تیاری کے سلسلے میں آزمائشی ایونٹس کا انعقاد ہو رہا ہے۔ کھلاڑیوں اور تماشائیوں کی صحت کو گرمی سے لاحق خطرات کم سے کم کرنے کے اقدامات وضع کرنے کو کافی اہمیت دی جا رہی ہے۔خلیج ٹوکیو میں سی فارسٹ واٹروے میں روئنگ اور کنوونگ کے مقابلے ہونا ہیں۔ تعمیراتی لاگت کم رکھنے کے لیے تماشائیوں کے سٹینڈز پر جزوی چھت ڈالی گئی ہے۔گزشتہ ماہ روئنگ کے آزمائشی مقابلے میں تماشائیوں پر براہ راست دھوپ پڑ رہی تھی جس سے تماشائیوں کو لو لگنے سے متعلق تشویش بڑھ رہی ہے۔اولمپک اور پیرالمپک گیمز کی ٹوکیو آرگنائزنگ کمیٹی نے 12 ستمبر کو منعقد ہونے والے کنوو اسپرنٹس کے آزمائشی مقابلے میں مصنوعی برفباری کے ذریعے گرمی کا توڑ کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024