پی ٹی آئی میں شمولیت سے متعلق قریبی دوستوں سے مشاورت کررہا ہوں: فاروق ستار

Sep 06, 2018 | 20:50

ویب ڈیسک

ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی پیشکش سے متعلق کہاہے کہ وہ تحریک انصاف میں شمولیت کے حوالے سے قریبی دوستوں سے مشاورت کررہے ہیں۔ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے الیکشن کمیشن میں انتخابی اخراجات سے متعلق پٹیشن دائر کردی جس پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کی پیشکش سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی کے بعض اراکین نے دعوت دی ہے کہ تحریک انصاف کا حصہ بن جائیں، تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق قریبی دوستوں سے مشاورت کررہا ہوں۔ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھاکہ عارف علوی کے صدر منتخب ہونے کے بعد این اے 247 کی نشست خالی ہونے جارہی ہے اور تحریک انصاف کی کوشش ہے کہ این اے 247 پر میں کھڑا ہو جائوں۔ فاروق ستار نے اپنی پٹیشن سے متعلق بتایا کہ الیکشن کمیشن میں بڑی سیاسی جماعتوں کے بے لگام انتخابی اخراجات پر درخواست دی ہے، قومی اسمبلی کے رکن کے اخراجات 40 لاکھ رکھے گئے ہیں، سیاسی جماعتیں لاکھوں اور کروڑوں روپے خرچ کردیتی ہیں، اس طرح امیدوار کو عام انتخابات میں یکساں مواقع نہیں مل پاتے۔

مزیدخبریں