پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نوجوان افسران کا نیزہ بازی کا شاندارمظاہرہ, سیف سٹیز اتھارٹی یوم دفاع پر تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے : ترجمان

Sep 06, 2018 | 20:41

ویب ڈیسک

  پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی یوم دفاع کی پریڈ میں بھرپور شمولیت,   اتھارٹی کے نوجوان افسران نے نیزہ بازی کا شاندارمظاہرہ کیا,  فورٹریس سٹیڈیم میں منعقدہ پریڈ میں سیف سٹی کے 7 رکنی دستے نے شرکت کی .

دستے کی قیادت پولیس کمیونیکیشن آفیسر علی ارسلان نے کی, گھڑسواروں میں منصور الحسن، اقصیٰ فیاض، آمنہ جبین، طاہر محمود، محمد مقبول اور دانش شامل تھے,  سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان نے کہاکہ سیف سٹیز اتھارٹی   یوم دفاع پر تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔

مزیدخبریں