پوری قوم کو آپ جیسے والدین پر فخر ہے، شہداء اور ان کے اہل خانہ اس قوم کے محسن ہیں: وزیر خارجہ
6ستمبر یوم دفاع و شہداء کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی راولپنڈی میں کیپٹن عمر زیب شہید کے گھر پہنچے.وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شہید کیپٹن عمر زیب کے اہل خانہ سے ملاقات کی. انہوں نے شہید عمر زیب کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔
شہید کے والد نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بتایا کہ کیپٹن عمر زیب نے ہمیشہ شہادت کی خواہش کی، انہیں خوشی ہے کہ حکومت نے ایک شہید کے خاندان کو عزت دی۔
عمر زیب کےوالد سے باتیں کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کے نتیجے میں ملک میں امن قائم ہوا۔شہید کے والد عمر زیب نے کہا شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ آج یوم دفاع ہے اور افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنا مقصد ہے۔ پاکستان پُرامن ملک ہے تو اس میں شہداء کا خون شامل ہے، پوری قوم کو آپ جیسے والدین پر فخر ہے، شہداء اور ان کے اہل خانہ اس قوم کے محسن ہیں۔
واضح رہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے کیپٹن عمر زیب 24سال کی عمر میں 21مئی 2009ء کو وطن پاک کے دفاع کے دوران شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔