نیب خیبرپختونخوانے اثاثے بنانے کے الزام میںمطلوب محمدعارف کو گرفتار کرلیا
پشاور(بیورورپورٹ)قومی احتساب بیورو (نیب) خیبرپختو نخوانے نامعلوم ذرائع سے اثاثے بنانے کے الزام میںمطلوب ملزم محمدعارف کو گرفتار کرلیا۔ملزم محمدعارف نامعلوم ذرائع سے بنائے گئے 101ملین کے اثاثوںمیںبے نامی مالک کے طورپرملوث ہیں جن میںپرتعیش17-Kمینشن واقع ہریپور،اسلام آبادمیں8مرلہ کے تین جبکہ ایک 5مرلہ کے قیمتی پلاٹس شامل ہیں۔ علاوہ ازیںملزم کے راولپنڈی میںبھی 4قیمتی پلاٹس ہیں۔ملزم محمدعارف کیخلاف 2015میںاحتساب عدالت میںریفرنس دائرکیاگیاتھاجس میںملزم کومفرورقراردیاگیا اوراحتساب عدالت کی جانب سے مئی 2018میں گرفتاری کادائمی وارنٹ جاری کردیاگیا۔فاضل عدالت کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے قومی احتساب عدالت کی انٹیلی جنس ٹیم نے مفرورمحمدعارف کی اسلام آباد میںواقع پناہ گاہ پرچھاپہ مارکرملزم کوگرفتارکرلیا۔ملزم کی حراست میںمزیدتوسیع حاصل کرنے کیلئے ملزم کو جلداحتساب عدالت میںپیش کیاجائیگا۔