ہدایت اللہ نیازی کو وزیراعظم کا خصوصی معاون برائے مواصلاحات مقرر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(خبر نگار)میجر جنرل (ر)ہدایت اللہ نیازی کو وزیر اعظم کا خصوصی معاون براے ٔ مواصلات لگانے کافیصلہ۔جنرل نیازی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے پہلے چیرمین رہے ہیں۔دوران سروس فوج میں بھی ایک انتہائی ایماندار ، دیانتدار ،فرض شناس تھے ۔اسلام آباد لاہور موٹروے کا منصوبہ بھی انہی کی تخلیق تھا ۔ اس کی شروعات سے اختتام تک ساراکام انہی کی نگرانی میں کیاگیا۔وہ انجینرنگ انچیف (ای این سی)بھی رہے ہیں۔وہ وزیراعظم عمران خان کے عزیز ہیں۔