سندھ کے 6 اضلا ع کو قحط زدہ قرار دے دیا گیا
کراچی ( وقائع نگار ) حکو مت سندھ نے صو بے کے6 اضلا ع کو آفت زدہ قرار دے دیا ۔ ان اضلا ع میں دادو ، میر پور خا ص ، ٹھٹھہ ، مٹھی تھر پار کر ، بدین ، سجا ول شامل ہیں دوسری طرف وزیر زراعت اسماعیل راہو نے ایک اجلا س کی صدارت کر تے ہوئے کہا کہ سندھ کو اپنے حصے کا پا نی نہ ملنے کی وجہ سے فصلیں متا ثر ہورہی ہیں وفاقی حکو مت نے آکر ابھی بھی سندھ کو اپنے حصے کا پا نی نہ دیا تو حیدر آباد ، بدین ، ٹھٹھہ ، میر پور خا ص کی زمینیں بجر ہو جائیں گی ۔