میرپور ساکرو میں واٹرسپلائی ٹنکی کی مرمت شروع
میر پور ساکرو(نامہ نگار) واٹر کمیشن کے چیرمین (ر) چیف جسٹس امیر ہانی مسلم نے واٹر سپلائی میر پور ساکرو کے دورے کے دوران واٹر سپلائی کے ٹنکی جوکہ زبوں حالت میں تھی اور کسی وقت بھی گر سکتی تھی چیئرمین ٹاؤن کمیٹی میر پور ساکرو اقبال احمد کی نشاندہی پر فوری طور پر مرمت کرنے کا حکم دیا اور اس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ کے سپرد کی تھی ۔ جس کے کام کا آغاز ہو چکا ہے اور تیزی سے کام جاری ہے۔