سکھر رینجر ز پولیس کا آپر یشن 30 افراد زیر حراست
سکھر(نا مہ نگار) ایس ایس پی سکھر سید رضا شاہ کی ہدایت پر پولیس ، رینجرز کا کومبنگ آپریشن ، 30مشتبہ افراد زیر حراست‘ ترجمان پولیس کے مطابق ایس ایس پی سکھر سید اسد شاہ کی ہدایت پہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت محرم الحرام کے دوران امن امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے اور سخت حفاظتی اقدامات کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کا شہر اور گرد و نواح کے مختلف علاقوں میں سرچ و کامبنگ آپریشن، ہوٹلز، گیسٹ ہاؤسز، مسافر خانوں، بس اڈوں سرائے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں کڑی تلاشی، سرچ آپریشن کے دوران 30 زیر حراست مشتبہ افراد تفتیش جاری ہے ۔