قومی شجر کاری مہم‘ تما م ایئر پور ٹس پر پو دے لگا ئے جا ئیں گے
کراچی ( اسٹاف رپو رٹر ) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) وفاقی حکومت کی قومی شجرکاری مہم کے تحت ملک کے تمام ائیرپورٹس پر پودے لگارہا ہے سی اے اے کی جانب سے ملک کے تمام ائیرپورٹس پر شجر کاری مہم بروز جمعرات 6 ستمبر سے شروع کی جارہی ہے سی اے اے کی شجرکاری مہم میں ملک کے تمام ائیرپورٹس کی انتظامیہ اپنے وسائل بروئے کار لاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ پودے لگائے گی۔