جلو س و مجا لس میں سیکیو رٹی کے فول پروف اقدامات کئے جا ئیں ، صا لح فاروقی
کراچی( اسٹاف رپو رٹر ) کمشنر کراچی محمد صالح فاروقی کی زیر صدارت منعقدہ ایک اجلا س میں محر م الحرام کے موقع پر سیکورٹی اور شہری سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ ۔فیصلہ کیا گیا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر مرکزی جلوس اور امام بارگاہوں پر مجالس کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے اور شہری سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا ئے گا ۔ فیصلہ کیا گیا کہ جلوس کے راستوں پراسٹریٹ لائٹس کی تنصیب سڑکوں کی مرمت اور امام بارگاہوں اور مساجد کے اطراف اور جلوس کے راستوں پر صفائی کے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے۔ کمشنر کراچی صالح فاروقی نے کہا کہ محرم الحرام انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جذبہ کے ساتھ پر امن طور پر منانے کے لئے متعلقہ ادارے اپنے فرائض ذمہ داری سے ادا کر یں انھوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ صفائی ، بہترٹریفک مینجمنٹ ،پانی اور دیگر سہولتوں کی فراہمی اور سیوریج کی شکایات کے ازالے کیلئے مر بو ط اقدامات کریں۔ اجلاس میں میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ ڈاکٹر سید سیف الرحمن ایڈیشنل کمشنر کراچی۔I افضل زیدی ایڈیشنل کمشنر کراچی ۔II غلام مرتضی میمن ڈائریکڑ لوکل گورنمنٹ فاروق صدیقی ،تمام زونز کے ڈی آئی جیز آف پولیس، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ضلعی بلدیات کے میونسپل کمشنرز ، رینجرز، ، واٹر اینڈ بورڈ، کنٹونمنٹ بورڈزاور دیگر متعلقہ محکموں کے سینئر افسران، کے الیکٹرک کے نمائندے اور دیگر نے شر کت کی۔