پاکستان اوربھارت کے در میان مذاکراتی عمل نا گزیر ہے: محبو بہ مفتی
سری نگر(کے پی آئی) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے پاکستان بھارت کے در میان مذاکرات اور مصلحت کو نا گزیر قرار دیتے ہو ئے کہا ہے اسی عمل سے تشدد سے متاثرہ جموں کشمیر میں امن و امان کا قیام ممکن ہے ۔انہوں نے دو نوں ملکوںپر ذور دیا کہ وہ ایسے اقدامات اٹھانے میں پہل کریں جس سے ریاست جموں کشمیر کو امن کا گہوارا بنانے کا خواب پورا ہو سکے ۔راجوری ضلع میں پارٹی لیڈران اور کار کنا ن کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے محبوبہ مفتی نے زور دیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے دو نوں ملکوں کے در میان مذاکراتی عمل نا گزیر ہے ۔انہوں نے دو نوں ملکوں پر ذور دیا کہ تب تک ریاست میں امن و امان کی صورتحال میسر نہیں آتی جب تک نہ دو نوں ممالک نفرت کی سیاست کو خیر باد کر کے مذاکراتی میز پر نہ آئے ۔