پولیس گروپ کے حسین اصغر کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد
اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی حکومت نے تقرری کے منتظر پولیس گروپ گریڈبیس کے افسرحسین اصغر کی خدمات فوری طور پر حکومت پنجاب کے حوالے کردی ہیں جبکہ ڈی جی وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس فیصل آباد ظفر اقبال کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں بدھ کو باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردئیے گئے ۔