سیاسی د بائو کا معاملہ،چیف سیکرٹری پنجاب نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی
لاہور(اے این این)چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈی سی چکوال اور راجن پور پر سیاسی دبائو کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی ہے ۔چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے ویڈیو لنک کے ذریعے صوبے کے ڈی سیز اور کمشنرز کے ساتھ اجلاس کیا گیا جس میں انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ بیورو کریسی سیاستدانوں کے ساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرے لیکن کسی دبائو میں نہ آئے اور میرٹ پر کام کرے۔ چیف سیکرٹری نے ڈی سی راجن پور اور چکوال کے معاملے کی تحقیقات کے لیے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بھی قائم کردی ہے جو اگلے 48 گھنٹے کے اندر رپورٹ دے گی ۔ یہ رپورٹ وزیر اعلی پنجاب کو پیش کی جائے گی اور امکان ہے کہ یہ رپورٹ وزیر اعظم پاکستان کو بھی دی جائے۔