خیبرپختونخوا کے نئے گورنر شاہ فرمان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا کے نئے گورنر شاہ فرمان نے گورنرہاؤس پشاورمیں منعقدہ تقریب میں اپنے عہدے کا حلف لے لیا۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس وقار احمدسیٹھ نے شاہ فرمان سے صوبے کے گورنرکی حیثیت سے حلف لیا۔ تقریب حلف برداری میں سابق گورنرخورشید علی خان، انجینئرشوکت اللہ اور انجینئراقبال ظفرجھگڑا، وزیراعلی خیبرپختونخوا محمودخان، صوبائی اسمبلی کے سپیکر مشتاق غنی، صوبائی وزراء اور اراکین پارلیمنٹ اور صوبے کے اعلی حکام نے شرکت کی۔بعد ازاں وزیراعلی نے نئے گورنرخیبرپختونخوا سے ملاقات بھی کی اورگورنرکی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالنے پرمبارک باد بھی دی۔ دریں اثناء صوبائی وزرا ء اوراراکین پارلیمنٹ نے گورنرشاہ فرمان سے ملاقات کی اور انہیں گورنر کاعہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی۔