خون شرجیل میمن کا تھا یا نہیں،تصدیق نہیں کرسکتے، آغا خان اسپتال کی وضا حت
کراچی( اسٹاف رپورٹر) آغاخان اسپتال کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ ہفتے کو خون کا ایک نمونہ آغا خان میڈیکل سینٹرکلفٹن بھجوایا گیا جس کے ساتھ ایک خط میں خون کا ٹیسٹ کرنے کو درخواست کی گئی تھی۔ نمونہ استقبالیہ پر وصول کیا او رمعمول کے مطابق تجزیہ کے لئے روانہ کردیا گیا۔ اسپتال کے ترجمان نے کہا کہ خون کا نمونہ آغا خان اسپتال نے خود نہیں لیا اس لئے یہ نہیں کہا جاسکتا کہ خون کا نمونہ شرجیل میمن کا یا کسی اور کا تھا اس بات کی بھی تصدیق نہیں کی جاسکی کہ خون کب نکالا گیا تھا۔