روتے ہوئے ساتھیوں کو ریٹائرمنٹ کے بارے میں بتایا:الیسٹر کک
لاہور(سپورٹس ڈیسک )انگلش بلے باز الیسٹر کک نے کہا ہے کہ انھوں نے روتے ہوئے ساتھیوں کو بتایا کہ وہ کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں تاہم وہ گذشتہ چھ ماہ سے اس بارے میں سوچ رہے تھے۔کک بھارت کیخلاف جاری ٹیسٹ سیریز کے پانچویں اور آخری میچ کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ اوپنر نے کہا کہ میں ’ذہنی سختی‘ کھو چکا ہوں۔کپتان جو روٹ کو ریٹائرمنٹ کے بارے میںبتایاتھا۔