پاکستان کیخلاف سیریز میں مثبت حکمت عملی اختیار کریں گے:ٹم پین
لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹم پین کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کیخلاف سیریز میں مثبت حکمت عملی اختیار کریں گے اور دورہ میں ٹیم آسٹریلیا نئے روپ میں دکھائی دیگی۔ آسٹریلیا کی نمائندگی کرنا ان کیلیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے،پاکستان کیخلاف آسٹریلین ٹیم ویسی نظر آئیگی جس کے لئے جانی جاتی ہے۔ سیریز 29 ستمبر سے 28 اکتوبر تک دبئی میں کھیلی جائے گی۔