کرکٹ کیمپ کے دوران پولیس والوں کی پچ پر آمد،ٹیم انتظامیہ میں کھلبلی
لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کے دوران لاہور پولیس کے اہلکار گراؤنڈ کے درمیان پچ تک پہنچ گئے، پی سی بی اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی۔پولیس اہلکاروں کو کھلاڑیوں کے قریب دیکھ کر پی سی بی کا شعبہ ویجی لنس اور اینٹی کرپشن یونٹ حرکت میں آیا اور سکیورٹی اہلکاروں کو باہر نکال دیا۔