یو ایس اوپن: رافیل نڈال سرینا ولیمز سیمی فائنل میں پہنچ گئے
لاہور(سپورٹس ڈیسک) یو ایس اوپن میں عالمی نمبر ون ٹینس سٹار رافیل نڈال نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔ نڈال نے آسٹریا کے ڈومنیک تھیم کو چھ چار اور سات پانچ کی فتح سمیٹی، چوتھا سیٹ ہارنے کے بعد فیصلہ کن سیٹ اپنے نام کیا اور سیمی فائنل میں سیٹ پکی کر لی۔ویمنز سنگلز میں امریکی سٹار سرینا ولیمز نے کوارٹر فائنل میں چیک کی کیرولینا پلسکوووا کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ تین سے شکست دی ۔