کرکٹ تربیتی کیمپ میں پولیس گردی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشیا کپ ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے لاہور میں جاری تربیتی کیمپ کے تیسرے روز پریکٹس سیشن کے دوران لاہور کے پولیس کے ملازمین ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گراونڈ میں آ گئے جس پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ فوری حرکت میں آ گیا اور اس نے پولیس اہلکاروں کو گراونڈ سے باہر نکال دیا۔ بعد ازاں لاہور پولیس کو پی سی بی کے ایس او پیز کے متعلق بتایا گیا جس پر پولیس ملازمین تربیتی کیمپ کا پہلا سیشن مکمل ہونے کے بعد جب کھلاڑی جب میدان سے چلے گئے جس کے بعد پولیس اہلکار ایک مرتبہ پھر گراونڈ میں داخل ہو گئے۔