سابق ای ڈی او ہیلتھ مظفر گڑھ، ایم ایس ڈی ایچ کیو سمیت 3 افراد کیخلاف مقدمہ
مظفرگڑھ(نامہ نگار)ادویات کی خریداری ظاہرکرکے کروڑوں روپے کی خردبردکرنے کے الزام میں مظفرگڑھ کے سابق ای ڈی اوہیلتھ ڈاکٹرعاشق ملک اورسابق ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹرعبدالرشیدسمیت3افراد کیخلاف تھانہ انٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔تفصیلات کیمطابق تھانہ انٹی کرپشن مظفرگڑھ میں درج کرائے گئے مقدمہ کیمطابق سابق ای ڈی اوہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹرعاشق ملک ،ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال مظفرگڑھ ڈاکٹرعبدالرشید اور ہسپتال کے سابق اکاؤٹنٹ مہرعبدالرشیدنے ادویات کی خریداری ظاہر کرنے کے لیے بوگس فرموں کا سہارا لیا اور 2010سے2013ئ کے دوران ۱یک کروڑ48لاکھ روپے سے زائد کی رقم خردبرد کی۔ایف آئی آر کیمطابق ادویات کی خریداری کا بوگس ریکارڈ تیار کیاگیا ،مقدمہ رانا سرفراز نامی شہری کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے۔اس سے قبل بھی ڈاکٹرعاشق ملک کی بطور ایم ایس نشتر ہسپتال ملتان تعیناتی کے دوران نشتر ہسپتال میں سرکاری ادویات کی چوری کے بعدمیڈیکل سٹورز پر فروخت کرنے کا کیس نیب ملتان میں زیرسماعت ہے۔