آکسفورڈ ہائی سکول چونگی نمبر 1میں یوم دفاع کی تقریب ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایوب انجم نے دفاع پاکستان کی اہمیت پر روشنی ڈالی
ملتان(لیڈی رپورٹر)آکسفورڈ ہائی سکول چونگی نمبر 1پر یوم دفاع کے سلسلے میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایگزیکٹوڈائریکٹر رائو ایوب انجم نے کی اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر رائو ایوب انجم نے طلبہ و طالبات کو دفاع پاکستان کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہماری جان، مال اور ہر رشتے سے زیادہ عزیز ہے وطن کے لئے دی جانے والی لازوال قربانیاں پاکستانیوں کے لہو میں وراثت میں ملتی ہیں کیپٹن سرور شہید سے لیکر میجر عثمان شہید تک اور سوار محمد حسین شہید سے لیکر سپاہی جمیل شہید تک سب ایک ہی ماں کے بیٹے ہیں اس موقع پر ملی نغمے، کوئز پروگرام، تقریری مقابلے کا بھی انعقاد ہوا۔عبداللہ صنم، زریاب قریشی، حسان انجم، احسن اکرم، حسن امیتاز، ثاقب ، حنا اکرم نے بھی یوم دفاع کے حوالے سے تقاریر کیں بعد ازاں پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کو انعامات بھی دیئے گئے۔