انجینئرز نے ٹیم میںنئی روح پھونک دی ہے،جاوید سلیم قریشی
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) پاکستان انجینئرنگ کونسل کے نومنتخب چیئرمین جاوید سلیم قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان بھر سے انجینئرز کی جانب سے ملنے والے بھاری مینڈیٹ نے انکی ٹیم میںنئی روح پھونک دی ہے اور وہ اپنی ٹیم کیساتھ مل کر انجینئرز کے مسائل کے لئے دن رات وقف کر دیںگے، آئیسکو انجینئرز نے جنرل الیکشنزمیں انکے گروپ کی حمایت کرکہ یہ ثابت کیا ہے کہ وہ انجینئرز کے مفادات کی پاسداری کا عزم کئے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پی اے سی کے چیئرمین نے آئیسکو ہیڈ آفس اسلام آباد کے دورے کے موقع پر کیا ۔