سالانہ ختم نبوت کانفرنس کل درگاہ حضرت بری امام میں ہوگی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جمعیت علماء پاکستان اسلام آباد کے زیراہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنس 7ستمبر بروز جمعتہ المبارک دن 12بجے مرکزی جامع مسجد حنفیہ قادریہ درگاہ حضرت بری امام سرکار میں زیر صدارت سید آغا ذوالفقار علی شاہ گیلانی سینئر نائب صدرجے یو پی ہوگی۔ علماء کرام عقیدہ ختم نبوت اور تحریک ختم نبوت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالیں گے۔ قائد اہلسنت امام شاہ احمد نورانی صدیقی کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ خصوصی خطاب علامہ سید امتیاز حسین شاہ کا ہوگا۔