پنجاب حکومت صحت کی سہولیات کی بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،ڈاکٹر یاسمین ر اشد
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بدھ کے روز راولپنڈی کے بینظیربھٹو ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے سائیکاٹری، گائنی اور شعبہ اطفال کے علاوہ ہسپتال کے دیگر شعبوں کے دورے کے دوران ہسپتال میں مریضوں کے لئے سہولیات میں مزید اضافے اور مریضوں کی کثیر تعداد کے باعث زیادہ گنجائش پیدا کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر وائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمدعمر، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بے نظیر ہسپتال ڈاکٹر خالد رندھاوا، انچارج ایمرجنسی ڈاکٹر محمد رفیق ، پروفیسر گائنی شگفتہ سیال اور دیگر شعبوں کے سربراہان بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے میں صحت کی سہولیات کی بہتری پر بھرپور توجہ دے رہی ہے اور ایسا نظام وضع کیا جا رہا ہے جس سے مریضوں کو شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں بنیادوں پر معیاری طبی سہولیات میسر آئیںانہوں نے گائنی وارڈ اور شعبہ اطفال میں خواتین اور بچوں کی زیادہ تعداد کے پیش نظر زیادہ بیڈز کی گنجائش پیدا کرنے کی ہدایت کی انہوں نے شعبہ اطفال میں پبلک ایڈریس سسٹم نصب کرنے کی ہدایت کی تاکہ با آسانی مریضوں تک آواز پہنچ سکے انہوں نے مریضوں کی عیادت کرتے ہوئے ان سے علاج معالجے کی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا جنہوں نے طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیاایمرجنسی میں مریضوں نے کہا کہ انہیں ادویات میسر ہیںصوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے سائیکاٹری ڈیپارٹمنٹ کے دورے کے دوران ڈاکٹروں سے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور ڈاکٹر مریضوں سے خوش اخلاقی اور خندہ پیشانی سے پیش آ کر ان کی دعائیں لیں پروفیسر محمدعمر اور ڈاکٹر خالد رندھاوا نے ہسپتال کے طبی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ ہولی فیملی ہسپتال کے اچانک دورے کے موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی کے وفد نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد سے ملاقات کی ینگ ڈاکٹرز کے وفد کی قیادت چیئرمین پنجاب ڈاکٹر حیدر اختر نے کی جبکہ وفد میںصدر ینگ ڈاکٹرز ہولی فیملی ہسپتال ڈاکٹر اشفاق نیازی ، نائب صدر ڈاکٹر شعیب تارڑ اور میڈیا سیکرٹری ڈاکٹر شہریار شامل تھے صوبائی وزیر صحت نے ملاقات میں کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ اس وقت آپ کے کیا مسائل ہیں ڈاکٹروں کے مسائل90 دنوں میں حل کئے جائیں گے ینگ ڈاکٹرز نے کہا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں کہ نئی حکومت کو مناسب وقت دیں تاکہ وہ ہمارے مسائل حل کرسکے بصورت دیگر ہمارے پاس احتجاج کا حق ہے ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب کی وزیر صحت کی توجہ صحت کے امور میں پیدا ہونے والی گراوٹ کی جانب بھی مبذول کرائی۔