ملک بھر میں شارٹ فال میں اضافہ جس کی بڑی وجہ بجلی کا گردشی قرضہ ہے جو تقرےباً 1190ارب سے بھی زائد
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)ملک بھر میں شارٹ فال میں اضافہ کی وجہ سے شدید گرمی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے اوقات کار بھی بڑھ گئے ۔ اس وقت شہری علاقوں مےں بھی لوڈ شےڈنگ کا دورانےہ 8سے 10گھنٹے جبکہ دےہی علاقوں مےں 12سے 14گھنٹے تک ہے۔ وزارت توانائی پاور ڈوےژن کےمطابق ملک مےں اس وقت بجلی کا بحران ہے جس کی بڑی وجہ بجلی کا گردشی قرضہ ہے جو تقرےباً 1190ارب سے بھی زائد ہے ۔ دوسر ی جانب آر اےل اےن جی پر چلنے والے تےنوں پاور پلانٹس بھی عدم ادائےگی کی وجہ سے بند کردئےے گئے ہےں۔ حکومت نے آئی پی پےز کے 430 ارب روپے ادا کرنے ہےں جس کی وجہ سے آئی بی پےز نے حکومت کو نوٹس بھی بھےجے ہےں کہ اگر ان کی ادائےگےاں نہ کی گئےں تو وہ مزےد پلانٹس بند کردےں گے کےونکہ آئی پی پےز شدےد مالی بحران کا شکار ہے۔ عدم ادائےگی پر 4آئی پی پےز نے پہلے ہی اپنے پلانٹس بند کردئےے ہےں۔ ملک مےں بجلی کی حالےہ لوڈ شےڈنگ سے کاروبار زندگی بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ماہرےن کا کہنا ہے کہ حکومت کےلئے بجلی بحران پر قابو پانا اتنا آسان نہےں ہے کےونکہ اتنی بڑی ادائےگےاں حکومت کےلئے بروقت ممکن نہےں ہےں جبکہ ملک مےں تاحال گرمی کی شدت مےں بھی کمی نہےں ہوئی جس کی وجہ سے ملک مےں اسوقت بجلی کی ڈےمانڈ26000 مےگاواٹ سے زائد برقرار ہے۔
لوڈشیڈنگ