چار ڈاکو گھرسے گن پوائنٹ پر نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کرفرا ر
راولپنڈی،اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ صدر بیرونی کو سیف اللہ خان نے بتایا کہ کوٹ جبی میں دو موٹر سائیکل سوار نوجوان میری بیوی سے پرس چھین کر فرار ہوگئے جس میں طلائی زیورات اور موبائل فون تھے تھانہ صادق آباد کو چوہدری ارشد علی طاہر نے بتایا کہ مجسٹریٹ کالونی میں میں مسلم لاء کالج کے سامنے پیدل جا رہا تھا اچانک دو موٹر سائیکل سوار آئے اور مجھ سے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون چھین کر لے گئے تھانہ سول لائن کو سہیل نے بتایا کہ میری کرولا کار چوری ہوگئی ہے تھانہ کینٹ کو آصف علی نے بتایا کہ مدعی کا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ صادق آباد کو محمد کاشف نے بتایا کہ ڈھوک پراچہ میں میرا رکشہ چوری ہوگیاتھانہ صدر بیرونی کو نعمان عابد نے بتایا کہ کشمیر کالونی میں میرے گھر سے نقدی ، لیپ ٹاپ ، موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ نیو ٹائون کو راجہ مسعود نے بتایا کہ سروے آف پاکستان فیض آباد سے میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ صادق آباد کو زیاد محمود عباسی نے بتایا کہ رشید کالونی میں میرا125 موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ صدر بیرونی کو مرغوب احمد نے بتایا کہ گلشن آباد میں میرا موبائل فون چوری ہوگیاتھانہ نیو ٹائون کو محمد رضاء نے بتایا کہ مری روڈ سے میری مہران کار چوری ہوگئی تھانہ گولڑہ کو صداقت علی نے بتایا کہ سیکٹرG 14 / 4 میں چار مسلح ڈاکو میرے گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر نقدی ، طلائی زیورات اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے تھانہ مارگلہ کو معظم علی نے بتایا کہ ایف نائن پارک میں دوران سیر و تفریح میرے بارہ عدد کیمرے چوری ہوگئے۔