شام: ایرانی تنصیبات پر اسرائیلی مزائیل حملے: متعدد اہلکار ہلاک وزخمی
دمشق ، لندن، انیھنز، ادلب ، ماسکو(ا ین این آئی )شام میں ایرانی تنصیبات پر اسرائیل نے میزائلوں کی برسات کرتے ہوئے تباہی مچا دی، میزائل حملوں کے بعد دھوئیں کے بادل اور فلک بوس شعلے بلند ہوتے دکھائی دئیے، حملوں میں متعدد ایرانی اور شامی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں،بعض حملہ آور اسرائیلی جہازوں کو مار بھگایا اور میزائل فضا میں ہی تباہ کر دئیے گئے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق شام میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق منگل کے روز حما اور طرطوس گورنریوں میں قائم ایرانی فوجی اڈوں کو اسرائیل کی جانب سے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ حما گورنری میں مصیاف اور وادی العیون کے درمیان قائم ایک فوجی اڈے پر میزائل داغے گئے۔ میزائل حملوں کے بعد اڈے سے دھوئیں اور آگ کے فلک بوس شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق شامی فضائی دفاع نے وادی العیون میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی مدد سیگرائے گئے متعدد میزائل تباہ کردیے۔سانا کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے کم بلندی سے مغربی بیروت کے قریب طرطوس اور حما میں فوجی اڈوں پر میزائل گرائے۔ ان میں سے بعض میزائل ہدف تک پہنچنے سے قبل تباہ کردیئے گئے اور اسرائیل جنگی جہازوں کو مار بھگایا۔حما اور اس کے اطراف میں اسرائیل کی طرف سے داغے گئے 5 میزائل مار گرانے کا دعوی کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کی طرف سے ان حملوں پر کوئی رد عمل جاری نہیں کیا۔گذشتہ ہفتے اسرائیلی فوج نیشام کے دارالحکومت دمشق میں قائم المزہ فوجی اڈے پر میزائل حملے کیے تھے۔انسانی حقوق کی تنظیم آبزر ویٹری کے مطابق منگل کے روز کیے گئے حملوں میں متعدد ایرانی اور شامی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔امریکا کی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل جوزف ڈانفرڈ نے خبردار کیا ہے کہ شام کے شہرادلب میں وسیع فوجی آپریشن انسانی المیے کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ اگر ادلب میں آپریشن ناگزیر ہے تو اسے صرف انتہا پسندوں کے مراکز تک محدود رکھا جائے۔امریکا نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسد رجیم نے شامی قوم کے خلاف دوبارہ کیمیائی حملے کی حماقت کی تو ہم فوری حرکت میں آئیں گے اور اس کا فورا اور مْناسب جواب دیا جائے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی طرف سے یہ تنبیہ ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی جب دوسری جانب اسد رجیم، روس اور ایران مل کر شام کے شہر ادلب پر فوج کشی کی تیاری کر رہے ہیں۔روس نے کہا ہے کہ شامی فوج باغیوں کے مضبوط گڑھ شمال مغربی صوبے ادلب میں دہشت گردی کے مسئلے کے حل کے لیے تیار ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق روسی صدر ولادی میر پوتین کے ترجمان دمتری پیسکوف نے ایک بیان میں کہا کہ ہم جانتے ہیں شامی مسلح افواج اس مسئلے کے حل کے لیے تیاری پکڑ رہی ہیں۔ ترجمان نے ادلب کو دہشت گردی کا گڑھ قرار دیا ہے مگر وہاں شامی فوج کی کارروائی کے نظام الاوقات کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔