بلوچستان سے غربت کا خاتمہ ذاتی خرچ پر کرینگے ‘ پرنس محی الدین
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک بھر بالخصوص بلوچستان میں غربت ختم کرنے کیلئے ذاتی رقم خرچ کریں گے کیونکہ آج تک ارباب اختیار توغریب عوام کیلئے کچھ نہ کرسکے یہ بات سابق وفاقی وزیر اور بلوچ رابطہ اتفاق تحریک کے سربراہ پرنس محی الدین بلوچ نے حب لسبیلہ قلات ،پنجگور ،بدین ،حیدرآباد ،ٹھٹھہ ،ٹنڈومحمدخان اور ملیر کے عہدیداروں سے تنظیمی اجلاس میںبات چیت کررہے تھے انہوںنے کہا کہ ملک میںکوئی حکومت غریب عوام کوبنیادی سہولتیں نہ دے سکی ہیں اور غربت کی شرح پاکستان میںافسوناک حد تک چلی گئی ہے انہوںنے کہا کہ وہ جلد ہی ملک بھر میںدورے کریںگے اور غربت کے خاتمہ کیلئے ذاتی رقم خرچ کریںگے اس کیلئے ایک وضع پلان ترتیب دیاجارہاہے پرنس محی الدین بلوچ نے آئے ہوئے بلوچ رابطہ اتفاق تحریک کے عہدیداروں سے کہا کہ ہم حکومت کی توجہ غربت کی شرح پردلائیں گے۔