اے ایس آئی سائٹ اے کی اعلیٰ کارکردگی شہریوں نے تعریفی اسناددینے کی سفارش کردی
کراچی (کرائم رپورٹر) اے ایس آئی جہانگیر نذیر تھانہ سائیٹ"A" نے عرصہ 9ماہ کے دوران علاقے سے ڈکیتیوں‘ انفارمیشن رپورٹ میں شامل ملزمان‘ منشیات فروشوں‘ مفرور اشتہاری ملزمان کو اپنے ٹیکنیکل کام میں مہارت کی وجہ سے گرفتار کرکے منشیات/ نقدی/ اسلحہ اورکیش برآمد کیا علاقے کے عوام کو منشیات جیسی لعنت سے نجات دلائی اسٹریٹ کرائمز‘ڈکیتیوں کی وارداتیں ختم کیں۔ مجرموں کو جیل بھجوایا۔ اہل علاقہ ملک سلیم تنولی‘ راشد تنولی‘بابا فیصل تنولی‘ ملک سجاد‘ابرار احمد ‘ثاقب خان‘ عبدالغنی خان‘ یوسف خان‘توقیر احمد‘ توصیف احمد‘ دانش‘محبوب احمد‘شبیر بھٹی ‘قذافی خان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم جہانگیر نذیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے علاقے سے جرائم کا خاتمہ کرکے علاقے میں امن قائم کیا ہم آئی جی سندھ ‘اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے نڈر‘ جانباز‘ فرض شناس اورایماندار افسر کو تعریفی اسناد سے نواز کر انکی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ یہ مزید محنت اورلگن سے عوام کی خدمت کرسکیں۔