پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوجائے،متحدہ علماء محاذ
کراچی ( خصوصی رپورٹر) یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانامحمدامین انصاری کی دعوت پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے جنگ 65ء کے بہادرسپوتوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیااور کسی بھی ملک کی سلامتی اور استحکام کواس کی افواج کی بہترین صلاحیتوں کے مرہون منت قراردیا۔سیمینار کی صدارت مولاناجعفرالحسن تھانوی نے کی جبکہ مہمان خصوصی مولانامرزایوسف حسین اور علامہ علی کرارنقوی تھے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ممتازعالم دین مفتی محمدبخاری،نظام مصطفی پارٹی کے علامہ شاہدین اشرفی،جمعیت علمائے پاکستان کے محمدشکیل قاسمی،پاکستان پیپلزپارٹی کے سید سہیل عابدی،پاکستان تحریک انصاف کے اسراراحمدعباسی،پاکستان مسلم لیگ ن کے اسلم خٹک، پاکستان مسلم لیگ ق کے سہیل قریشی، انورشاہ کشمیری،جے یوپی کے مولانافدااحمدنعیمی،قاری انورحمیدی،سواداعظم یوتھ فورس کے حافظ گل نواز،جمعیت اہلحدیث العالمی کے علامہ مرتضیٰ خان رحمانی،مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کے مولاناوحیدنورانی، عبدالوحیدیونس،قاری محمدادریس قاضی و دیگر نے خطاب کیا۔