پی ٹی آئی کے معاشی جادو گر اور افلاطون کہاں ہیں؟ آصف کرمانی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر آصف رمانی نے کہا ہے کہ حکومت ابھی تک اپوزیشن کے موڈ میں نظر آرہی ہے - پی ٹی آئی کے معاشی جادوگر اور افلا طون کہاں ہیں ، ہم نے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کی اور موجودہ حکومت نے دوبارہ شروع کر دی ہے - سونے اور ڈالر کی قیمت اوپر چلی گئی ہے - افراط زر میںاضافہ ہو رہا ہے یہ ہے ان کی کارکردگی -100 دن بھی مکمل ہو جائیں گے لیکن ان کے پاس کوئی پروگرام نہیں ہے -ایک بیان میں سینیٹر آصف کرمانی نے کہا کہ حکومت نے ابھی تک ذمہ داریاں محسوس نہیں کی ہیں - ابھی تک تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سمیت اس کے وزراءاور اتحادی اپوزیشن کے موڈ میں نظر آرہے ہیں -حکومتی نو رتنوں کے پاس کوئی ٹھوس معاشی پروگرام نہیں ہے -انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا سادگی کا نعرہ بھی شعبدہ بازی ثابت ہوا -حکومت کے پلے سوائے پریس کانفرنس کرنے کے کچھ نہیں -
آصف کرمانی