مسلم لیگ (ن) کی رکن خیبر پی کے اسمبلی نے مالیاتی کمشن میں قادیانی رکن کی شمولیت کیخلاف قرارداد جمع کرا دی‘ اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست سماعت کیلئے منظور

Sep 06, 2018

پشاور (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ خان نے وفاقی حکومت کی جانب سے مالیاتی کمشن میں عاطف میاںکی نامزدگی کو اسلام کیخلاف قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی ہے۔ خاتون ایم پی اے ثوبیہ خان نے موقف اختیار کیا ہے کہ یہ اسمبلی وفاقی حکومت سے اس امر کی سفارش کرتی ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ایک قادیانی کو مالیاتی کمشن کا رکن بنایاہے ان کو فی الفور ہٹایاجائے اور آئندہ کسی قادیانی کو کسی بھی اہم عہدے پر فائز نہ کیاجائے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اقتصادی مشاورتی کونسل میں قادیانی رکن میاں عاطف کو شامل کرنے کے خلاف دائر درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی ہے۔ جسٹس عامر فاروق (آج) جمعرات کو سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں