گوجرانوالہ: موٹر سائیکل سواروں نے 2 نوجوانوں پر تیزاب پھینک دیا

Sep 06, 2018

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) تھانہ سول لائن کے علاقہ میں دو نوجوان تیزاب گردی کا شکار ہو گئے، ڈسٹرکٹ ہسپتال میں برن یونٹ نہ ہونے سے متاثرہ نوجوانوں کو تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا بتایا گیاکہ پرائیویٹ ہسپتال میں کام کرنیوالے دو نوجوان حسن اور بلال رات گئے موٹر سائیکل پر جا رہے تھے کہ کمشنر روڈ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں بری طرح جھلسنے والے دونوں نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا گیا مگر ڈسٹرکٹ ہسپتال میں برن یونٹ نہ ہونے سے حسن اور فراز کو ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد تشویشناک حالت میں لاہور ریفر کر دیا گیا دوسری طرف تھانہ سول لائن پو لیس مصروف تفتیش ہے۔

مزیدخبریں