جی ایچ کیو میں خصوصی پروگرام ،آج ما ل روڈ پرٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا ، سی ٹی او
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ آج چھ ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر راولپنڈی میں بہترین ٹریفک انتظامات کے پیش نظر 27ٹریفک اسسٹنٹ،159 وارڈن افسران ،14 انسپکٹر اورچھ ڈی ایس پی سپیشل ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں آج جی ایچ کیو میں منعقدہ خصوصی پروگرام کے پیش نظرد ن دوبجے سے تا اختتام پروگرام مال روڈ (T&T چوک تا شالیمار چوک)،کشمیر روڈ ( T&T چوک تا چونگی نمبر 22)،تمیزالدین روڈ( PCہوٹل ٹرن تا CSD) طفیل روڈ ( GHQگیٹ نمبر 3تاچونگی نمبر22 )، افتخار جنجوعہ روڈ (یونیورسٹی چوک نزد ای ایم ای میس تا جی ایچ کیو) اورمسعود اختر کیانی روڈ( جی ایچ کیو،بلیو لیگون تا پی سی آئوٹ ٹرن) تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہو گا جبکہ بینک روڈ ٹرن مری روڈ سے کسی بھی قسم کی ٹریفک ٹی ایم چوک کی طرف نہیں جا سکے گی انہوںنے بتایا کہ سیکیورٹی کے پیش نظرT&Tچوک،شالیمارچوک،حیدرروڈٹرن مری روڈ ، چھوٹابیکری چوک جانبGHQ ،FWOچوک جانبGHQ،،شالیمارچوک ،فردوسی روڈ ٹرن جانب افتخارجنجوعہ روڈ،کانونٹ سکول ٹرن طفیل روڈ جانبGHQ اورکانونٹ سکول چوک جانب افتخارجنجوعہ روڈکے مقام سے ٹریفک کو ڈائیورٹ کیا جائے گا انہوںنے بتایا کہ جن پوائنٹس سے ٹریفک کو روکا جائے گا وہاں سے ٹریفک کو متبادل راستوں پر رواں دواں رکھا جائے گا اس دوران شالیمار چوک سے پشاور روڈ اور صدر جانے والی ٹریفک ون وے پر بینک روڈ ٹرن مال روڈ بھجوائی جائے گی جو براستہ بینک روڈ MHچوک جا ئے گی اسی طرح حیدر روڈ ٹرن سے تمام آنے اور جانے والی ٹریفک حیدر روڈ سے گزرے گی جبکہ MHچوک سے کچہری چوک جانے والی ٹریفک ریلوے روڈ، کامران مارکیٹ اور مریڑ چوک کی طرف سے جا ئے گی انہوں نے بتایا کہ ریلوے روڈ پر میٹر و پول سے ملٹری اکائونٹس تک ون وے ٹریفک چلائی جائے گی جبکہ ملٹری اکائونٹس سے کوئی بھی ٹریفک ریلوے روڈ پر نہیں جا سکے گی چونگی نمبر 22سے کوئی بھی ٹریفک FWOچوک یا CMHکی طرف نہ جا سکے گی بلکہ تمام ٹریفک متبادل راستوں آدڑہ روڈ کی طرف سے جائے گی مریڑ چوک سے TMچوک جانے والی ٹریفک کو لاثانیہ یوٹرن سے سیف اللہ لودھی روڈ پر ڈائیورٹ کیا جائے گا انہوںنے بتایا کہطفیل روڈ سے آنے والی ٹریفک تمیز الدین روڈسے جانب فیملی وارڈ چوک ، CMHاورہارلے سٹریٹ ڈھیر ی حسن آباد کی طرف جا سکے گی۔