امن وامان کا قیام ہماری ذمہ داری ،تاجروں کو تحفظ فراہم کیا جائے گا ، سی پی او
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے)مرکزی انجمن تاجران کے وفد نے صدر شاہد غفور پراچہ کی سربراہی میں سی پی او احسن عباسسے ملاقات کی۔تاجروں نے بڑھتے ہوے جرائم سمیت شکایات کے انبار لگا دئیے۔ ملاقات میں تاجر عہدیداران طارق جدون، عبدالوحید پراچہ، ساجدبٹ،رانا خرم، اصغر خان،رانا قدوس، ابرار عباسی، محمد عمر، جلال و دیگر عہدیداران موجودتھے، صدر شاہد غفورپراچہ نے سی پی او سے مطالبہ کیا کہ ڈولفن فورس سمیت پولیس کی گشت کو بڑھایا جاے کیونکہ ڈکیتی، چوری راہزنی کے واقعات میں ہوش ربا اضافہ ہوگیا ہے جبکہ چور ڈکیت واردات کے بعد آسانی سے فرار ہو جاتے ہیں اور پکڑے بھی نہیں جاتے ، جس کی وجہ سے تاجر اور شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، مقامی تھانوں سطح پر تاجروں سے ماہانہ میٹنگ کی جاے تاکہ پولیس کو تاجروںکی سیکیورٹی کے حوالے مسائل معلوم ہوسکیں، بازاروں میں ناکے لگائے جائیں، جس پر سی پی او نے تاجروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دھانی کروائی، اور کہاہے کہ امن وامان کو یقینی بنانا ہماری زمہ داری ہے، تاجروں کے مطالبات پر فوری عمل درآمد کیا جاے گا، اور تاجروں کو ہر صورت تحفظ فراہم کیا جاے گا جس پر تاجروں نے سی پی او کا شکریہ ادا کیا ہے۔