مسلم لیگ کے دور حکومت میں تعمیرو ترقی کے میگا پراجیکٹس مکمل کئے گئے
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) این اے 60 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سجادخان نے کہا کہ قوم نے میاں نواز شریف کے بیانہ ووٹ کو عزت دو کی جسطرح پذیرائی کی ہے وہ ملک میں حقیقی جمہوریت کے استحکام کے باعث بنے گی۔ راولپنڈی میں مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں تعمیرو ترقی کے میگا پراجیکٹس مکمل کئے گئے جن کی گزشتہ 70 سال میں مثال نہیں ملتی۔ ہم تعمیرو ترقی کا یہ مشن جاری رکھیں گے۔ وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں چاہ سلطان ‘ کری روڈ‘ گلاس فیکٹری یو سی 31 میں ڈور ٹو ڈور ملاقاتوں کے دوران مختلف اجتماعات سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر یو سی 31 کے چیئرمین حاجی جمیل‘ چاہ سلطان کی پٹھان برادری اور کری روڈ فرنیچر مارکیٹ کے تاجروں نے سجاد خان کی حمایت کا اعلان کیا۔