نشان حیدر پانے والے شہداء کی تصاویر کے بینر آویزاں
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) یوم دفاع پاکستان کے موقع پر راولپنڈی میں پاک بھارت جنگوں میں بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرکے جام شہادت نوش کرنے اور اپنی اس عظم قربانی پرنشان حیدر پانے والے شہداء کی تصاویر کے بینر آویزاں ہوگئے مری روڈ ، مال روڈ ، صدر کینٹ ، ائرپورٹ روڈ سمیت جہاں جہاں بھی بینرز اور ہولڈنگز آویزاں ہیں شہری انہیں دیکھنے کیلئے رک کر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں نشان حیدر پانے والے شہداء قومی ہیرو کی حیثیت سے ان کے تصاویر کے بینرشہریوں کے جذبوں کو اور جلا بخش رہے ہیں ۔