سیکٹر آئی ایٹ تھری میں خاتون کو قتل کردیا گیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ آئی نائن کے علاقے میں عورت کو قتل کردیا گیا پولیس کو ریاض حسین نے بتایا کہ سیکٹر آئی ایٹ تھری میں ملزم امجد سلیم نے مدعی کی بیٹی انیلہ شاہین کو دھوکہ دہی سے جعلی دستخط والا چیک دیا اور بعد میں دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر میری بیٹی کو نشہ آور چیز کھلا کر قتل کردیا ہے پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔